ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / گھروں میں بیت الخلا نہیں تو نکاح نہیں:محمود مدنی

گھروں میں بیت الخلا نہیں تو نکاح نہیں:محمود مدنی

Mon, 20 Feb 2017 11:41:35    S.O. News Service

گوہاٹی، 19؍فروری(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا )ہریانہ، ہماچل پردیش اور پنجاب کے علماء کرام اور مفتیان عظام نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ ایسے گھروں کے لڑکوں کا نکاح نہیں پڑھائیں گے جن کے گھروں میں بیت الخلا نہیں ہیں۔جمعیتہ علماء اے ہند کے جنرل سکریٹری مولانا محمود مدنی نے کہا کہ تین ریاستوں میں بیت الخلاء کی شرط کو مسلمانوں کی شادی کے لیے لازمی کر دیا گیا ہے اور اسے جلد ہی ملک کی دیگر تمام ریاستوں میں بھی لاگو کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ہماچل پردیش، پنجاب اور ہریانہ کے علماء کرام اور مفتیان عظام نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ ایسے مسلم لڑکوں کا نکاح نہیں پڑھائیں گے جن کے گھروں میں بیت الخلا نہیں ہیں۔سابق راجیہ سبھا رکن مولانا محمود مدنی نے یہ بات گزشتہ ہفتے یہاں خانا پاڑہ میں صفائی وستھرائی پر منعقد آسام کانفرنس کے افتتاح کے دوران کہی۔انہوں نے کہا کہ انہیں محسوس ہوتا ہے کہ ملک بھر میں تمام مذاہب کے مذہبی رہنماؤں کو فیصلہ کرنا چاہیے کہ وہ ان لڑکوں کی شادی نہیں کرائیں گے جن کے گھروں میں بیت الخلا نہیں ہیں۔صفائی وستھرائی پر زور دیتے ہوئے انہوں نے لوگوں سے کہا کہ وہ بیت الخلاء کا استعمال کریں اور نہ صرف آسام کو، بلکہ پورے ملک کو صاف بنائیں۔


Share: